30 نومبر 2015 - 11:39
بھارتی حکام کا اپنے ملک میں داعش کی موجودگی کا اعتراف

بھارتی حکام نے اپنے ملک میں شدت پسند تنظیم داعش کی موجودگی کا اعتراف کر لیا ہے اور کہا ہے کہ جنوبی بھارت میں اپنے شہریوں سے چیلنجز درپیش ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے اپنے ملک میں شدت پسند تنظیم داعش کی موجودگی کا اعتراف کر لیا ہے اور کہا ہے کہ جنوبی بھارت میں اپنے شہریوں سے چیلنجز درپیش ہیں۔ بھارتی مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کیرن رجیجو نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ چیلنجز موجود ہیں، ہمیں تسلیم کرنا ہو گا کہ یہ ایک حقیقت ہے اور خطرات موجود ہیں. انھوں نے کہا کہ جنوبی ریاستوں کے مسلمان شمالی بھارت کے مسلمانوں کی نسبت داعش کی جانب زیادہ کشش رکھتے ہیں۔

.......

/169